• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں ترمیم کئے بغیر گلگت بلتستان صوبہ نہیں بنایا جاسکتا، حفیظ الرحمٰن

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں ترمیم کے بغیر گلگت بلتستان کوآئینی صوبہ نہیں بنایا جاسکتا ہے،یکم نومبر کو یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گلگت بلتستان صوبہ کا اعلان جھوٹ پر مبنی ہے۔ 

نمائندہ جنگ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ دو سال میں تین دفعہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی حیثیت سے شریک ہوا۔

ان تین اجلاسوں میں گلگت بلتستان کے عبوری آئینی صوبہ کے حوالے سے سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کو موجودہ وزیر اعظم عمران خان ناممکن قرار دے چکے ہیں جس میں آئین پاکستان کی تین شقوں(258,257 اور 254-A) میں ترمیم کرکے قومی اسمبلی اور سینٹ میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دینا ہے۔

تازہ ترین