کوئٹہ(نمائندہ جنگ) پاک ایران سرحدی علاقہ راجے میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا لیویز ذرائع کے مطابق دالبندین کا رہائشی معمود ولد ولی محمد گزشتہ شب پاک ایران سرحدی علاقے راجے سے پک اپ گاڑی میں واپس آرہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔