• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غداری کے فتوے نہیں بانٹتے‘ کرتوت دکھاتے ہیں‘ مراد سعید

غداری کے فتوے نہیں بانٹتے‘ کرتوت دکھاتے ہیں‘ مراد سعید 


اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لوٹی ہوئی دولت پر این آر او مانگ رہی ہیں اور بیرونی طاقتیں پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں‘غداری کے فتوے نہیں بانٹتے مگر ان کے کرتوت بتاتے ہیں‘ ان کی کہانی ختم ہورہی ہے تو سب کچھ سامنے آرہا ہے، دشمن کے عزائم خاک میں ملائیں گے‘27فروری پورے ملک کی جیت تھی یہ کسی سیاسی پارٹی کی جیت نہیں‘اس دن نے دنیا میں مودی کے غرور کو خاک میں ملا دیا‘آنے والی بھارتی نسل پاک فوج کے شاہینوں کے کارناموں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے جوسرکس لگا اسکی ابتداء کہاں ہوئی ، معیشت اورکورونا پر انہوںنے سیاست کی بہت کوشش کی۔لابیز سے ملاقات کے سوال پر کوئی جواب نہیں آیا ،سوال جنم لیتا ہے کہ لابیز سے ملاقات میں یہی دو ایجنڈے تھے ، لابیز سے ملاقات سے انکار کیوں نہیں کیا گیا،انہیں کوئی ندامت نہیں کوئی شرمندگی نہیں نہ سلپ آف ٹنگ ہے۔ بیرونی طاقتوں کی خواہش ہے کہ پاکستان کے اداروں کو ٹارگٹ کریں ، اپوزیشن کو این آر او دینا انڈیا کی پوری سازش ہے اس سے انکار کیوں نہیں ہوا ۔

تازہ ترین