کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے نجی چینل کے مالک غفران مجتبیٰ اور چیئرمین کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن خالد آرائیں کو 90روز کے لیےرینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
رینجرز نے غفران مجتبیٰ اور خالد آرائیں کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو پیش کیا۔ رینجرز نے انسداد دہشت گری کی دفعہ 11 ڈبل ای ڈبل ای کے تحت 90 دن کی نظربندی کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
رینجرز کے وکیل کے مطابق دونوں ملزمان پرٹارگٹ کلر، بھتا خوروں، دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام ہے، عدالت نے خالد آرائیں اور غفران مجتبیٰ کی جے آئی ٹی تشکیل دے کر 15 دن میں رپورٹ طلب کی ہے۔