ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، فو ڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئےمضر صحت جوس، کیچپ تیار کرنیوالی فیکٹریوں سمیت 16فوڈ یونٹس سیل، صفائی کے ناقص انتظامات پرمتعددفوڈپوائنٹس کو 3لاکھ 88ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے، دوران چیکنگ1200لیٹر بیورجز،900کلو مضر کیچپ،835 لٹر ملاوٹی دودھ،450 کلو حشرات زدہ خام مال،250 کلو سوڈا واٹر تلف،650 کلو شوگر240 کلو آٹا،140 ساشے گٹکا،100 لٹر آئل برآمدکیا گیا،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں القائم کمیشن شاپ،شان فوڈز ،عمران پاپڑ یونٹ،ایس کیو فوڈز اینڈ بیورجز ، لودھراں میں ریاض سوئیٹس، ساہیوال میں الحمد پان شاپ،رحیم یار خان میں تازہ دودھ اینڈ دہی شاپ،بہاولنگر میں اینگرو فوڈز چلر ، شیریں محل سوئیٹس ،خانیوال میں نیو چاند تکہ شاپ،الریاض ڈرنک کارنر،بسم اللہ ڈرنک کارنر،لیہ میں اتفاق سپر سٹور،سوئیٹ لینڈ بیکرز،ڈی جی خان میں روحان کریانہ اور بہاولنگر میں ساجن ٹی اینڈ کولڈ کارنر کوسر بمہر کیا۔