• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن (ر) صفدر کی سپریم کورٹ بار کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے سپریم کورٹ بار کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر کو پھول پیش کیے اور اُن کو مبارک باد پیش کی۔

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے بھی نو منتخب قیادت کو پھول بھجوائے گئے۔

لاہور میں نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ چلیں گے۔

لطیف آفریدی نے کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کا قافلہ آگے چلے گا۔  

تازہ ترین