• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسچیانو رونالڈو 19روز بعد کورونا وائرس سے صحت یاب

برسلز(آئی این پی)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کا تقریبا تین ہفتوں کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ 19 روز بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ کرسچیانو رونالڈو کا 13 اکتوبر کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اطالوی چیمپیئنز یووینٹیس فٹبال کلب کا کہنا ہے کہ رونالڈو کا کوویڈ-19 تشخیصی ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ منفی آیا۔کلب کا کہنا تھا کہ رونالڈو 19 دن کے بعد صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب انہیں ہوم آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہے۔اٹلی میں جمعے کو 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار سے زیادہ افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔35سالہ رونالڈو کورونا وائرس کی وجہ سے چار میچ نہیں کھیل پائے تھے جس میں بدھ کو لیونل میسی کی بارسلونا کلب کو 0-2 سے شکست اور یووینٹیس فٹبال کلب کی گروپ جی کے اوپنر میں ڈینامو کیف میں 0-2 سے کامیابی حاصل شامل تھی۔پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور کے فاتح رونالڈ کی واپسی اینڈریا پیرلو کی ٹیم کے حوصلے کو بڑھائے گی جو اس وقت سیری اے میں پانچویں نمبر پر ہیں۔کرسچیانو رونالڈو پانچ مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا فیفا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور وہ اس وقت اطالوی فٹبال کلب یووینٹیس کا حصہ ہیں۔
تازہ ترین