• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے تماشا لگانا حکومتی ضرورت ہے، رانا ثناء


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف غداری کا پرچہ کٹنے پر بھی بھارت خوش ہوا،تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ اداروں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،سنیئر تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا کہ صحافی مسلسل دبائو میں رہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں مکمل ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہاکہ چینی ، آٹے کی قیمت ، بے روزگاری معیشت کی تباہی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے تماشا لگانا حکومت وقت کی ضرورت ہے ، اسی تماشے کے دوران مخالفین کے الفاظوں کو کھینچ تان کر اپنے معنی پہنا دئیے جاتے ہیں اور اگلے تین دن تک نیا تماشا جاری رہتا ہے ایاز صادق کا بیان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کے ذریعے پی ڈی ایم کو غدار ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

تازہ ترین