• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ملک کے وزیر برائے خارجہ امور کی فرانسیسی صدر کے مسلمانوں سے متعلق بیان کی حمایت

کراچی (نیوزڈیسک) ایک خلیجی ملک کے وزیر برائے خارجہ امور نے فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون کے مسلمانوں سے متعلق بیان کی حمایت کردی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے درخواست بھی کی ہے کہ وہ فرانسیسی صدر کے مغربی معاشرے میں ہم آہنگی سے متعلق موقف کو قبول کریں۔ میکرون مغرب میں مسلمانوں کو تنہا کرنا نہیں چاہتے اور وہ بالکل درست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی ریاست کو انتہا پسندی کے مقابلے میں متوازی طریقوں کی تلاش کا پورا حق ہے۔

تازہ ترین