• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان، صوبہ بنانے کیلئے متفقہ آئینی ترمیم کی ضرورت،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان، پیپلز پارٹی نے دورے کو الیکشن قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیدیا، نوٹس لینے کا مطالبہ، کیا مطالبہ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیلئے متفقہ آئینی ترمیم لانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم کا گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان پولیٹیکل اسٹنٹ ہے۔منیب فاروق نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی نہ کسی نے مخالفت کی نہ کوئی کرسکتا ہے، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیلئے متفقہ آئینی ترمیم لانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان نے سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا جو الیکشن کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین