اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی اسکیم جی13میں وکلاء کوٹہ کے مطابق پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق تنازع حل کرنے کے حوالے سے دائروکیل کی درخواست سننے سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کو بھجوادیا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے احمد نواز چوہدری ایڈوکیٹ کے درخواست کی سماعت کی تو انکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی اسکیم جی13میں میرٹ پر آنے کے باوجودمجھے وکلاء کوٹہ کا پلاٹ نہیں مل رہاہے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ یہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کا معاملہ ہے اور اسکے معاملات کو حل کرنا ہمارا کام نہیں ہے۔