• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا منشور کسی کے اشارے پر نہیں بنا، بلاول بھٹو

غذر(ایجنسیاں، مانیٹرنگ سیل)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست منافقت پرمبنی ہے، ہمارا منشور کسی کے اشارے پر نہیں بنا،گلگت میں عام الیکشن نہیں ایک ریفرنڈم ہے، ہم الیکشن جیتیں گے اور کوئی نہیں کہہ سکے گا کہ یہ سازش کا نتیجہ ہے،یہاں کے عوام کو حق حاکمیت دلائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یاسین غذر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک دروغ گو ہیں اور کرپشن کی سیاست کرتے ہیں، انکے گزشتہ دو سالہ دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ کرپشن کو 90روز میں ختم کر دیگا تاہم اب یہ جھوٹا اور کٹھ پتلی وزیراعظم کہتا ہے کہ کرپشن کیس بٹن یا سوئچ سے ختم نہیں کر سکتا،وزیراعظم دو سال سے کہاں تھے؟ پہلے گلگت بلتستان کا خیال کیوں نہیں آیا؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی کا منشور گلگت بلتستان کے لوگوں کا منشور ہے، ہمارا منشور کسی کے اشارے پر نہیں بنا۔

تازہ ترین