راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مری روڈپرٹریفک حادثہ میں ایک خواجہ سراجاں بحق ہوگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کوٹی اے ایس آئی سعد بلال نے بتایا ایک گاڑی نمبر اے پی اے-731 کے ڈرائیور نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک پیدل راہگیر کو ٹکر ماری اور گاڑی لے کر فیض آبادکی جانب فرار ہوگیا ۔ زخمی کا نام عمران علی خواجہ سرا معلوم ہوا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔