• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا حملہ، یورپی رہنماؤں کا شدید ردعمل

ویانا حملے کے بعد یورپی رہنماؤں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔آسٹریا کے چانسلر نے ویانا حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد حملے کے منصوبہ سازوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، حملے آوروں سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اطالوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یورپ میں تشدد اور نفرت کے لئے کوئی جگہ نہیں۔

اٹلی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپ کو ویانا میں بزدلانہ حملے کا جواب دینا چاہیے۔

فرانسیسی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس کے بعد دوست ملک آسٹریا پر حملہ کیا گیا۔ ویانا حملے کے بعد ہم کچھ بھی قبول نہیں کریں گے۔ یہ ہمارا یورپ ہے، دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے ان کا کس سے واسطہ پڑا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہاکہ نفرت معاشرے میں تقسیم کا باعث ہے، اسے برداشت نہیں کرسکتے۔ ویانا میں فائرنگ کا واقعہ خوفناک اور پریشان کن ہے۔

یورپی یونین نے بھی ویانا میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملہ انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ چیک ری پبلک نے سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی۔

واضح رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حکام نے ایک حملہ آور سمیت 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

تازہ ترین