• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُنیا کی بُلند ترین عمارت پر میرا نام ہونا قابل فخر ہے، شاہ ر خ خان

دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ دُنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ’بُرج خلیفہ‘پر اپنا دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز شاہ رخ خان کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر دُنیا کی سب سے بُلند ترین عمارت بُرج خلیفہ پر اُن کا نام اور تصویر شائع کرتے ہوئے بھارتی اداکار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار دبئی کے بُرج خلیفہ کے سامنے کھڑے ہیں جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اداکار کی سالگرہ کے موقع پر دُنیا کی بلند ترین عمارت پر اُن کا نام اور تصویر شائع کی گئی ہے۔


شاہ رخ خان نے اس اعزاز پر دبئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’دُنیا کی سب سے بلند ترین عمارت پر اپنا نام اور تصویر دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘

بالی وڈ کنگ نے دبئی کے بزنس مین محمد البار سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے دوست نے میری اگلی فلم سے پہلے ہی مجھے بڑی اسکرین پر دکھا دیا۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اس اعزاز پر   میری اہلیہ اور بچے بھی بہت خوش ہیں۔‘

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنی 55ویں سالگرہ منائی تھی، شاہ رخ خان نے 1980میں ٹی وی انڈسٹری سے آغاز کیا اور 1992 میں فلم ’دیوانا‘ میں پہلی بار کام کیا جس کے بعد انہوں نے ایک نہیں کئی نہیں بلکہ سیکڑوں سپرہٹ فلمیں کر کے بالی وڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلموں کی لسٹ کافی طویل ہے جس کی وجہ سے کنگ خان کئی ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی جو فلمیں دنیا بھر میں پسند کی گئیں ان میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کل ہو نا ہو‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’رئیس‘ اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین