• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان گلگت و بلتستان کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، عباس بٹ

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کشمیر نیشنل پارٹی کے سربراہ عباس بٹ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا جو اعلان کیا ہے اسےواپس لے ۔ اس سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف متاثر ہواہے ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو یونی ٹیریٹری کا درجہ دیا اور پاکستان نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب فرق کیا رہ گیا ۔اس وقت حالت یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں صرف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہے جب کہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد ہے۔ یہ دوہرا معیار کیوں ہے، عباس بٹ نے کہا کشمیر ی عوام نے سی پیک پراجیکٹ منصوبے کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہاں کے عوام کو بھی اس تعمیر و ترقی میں شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے میں آزاد کشمیر کااقتدار پرست طبقہ بھی شامل ہے۔عباس بٹ نے کہا اس وقت پاکستان کو مذید صوبوں میں تقسیم کر نے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا جب تک کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات ملتوی کیے جائیں ۔
تازہ ترین