کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ اُمیدوار جوبائیڈن نے الیکشن کے دن کا آغاز چرچ جانے کے بعد اپنے بیٹے کی قبر پر حاضری سے کیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل علی الصبح ڈیلویئر میں ولمنگٹن کے علاقے بیرنڈیوائن میں سینٹ جوزف چرچ گئے۔ جو بائیڈن عام طور پر چرچ اتوار کو جاتے ہیں لیکن الیکشن کے دن کی دونوں پوتیاں فینگن اور نیتالی بھی ان کے ساتھ تھیں۔
چرچ میں مختصر وقت گزارنے کے بعد چاروں افراد چرچ کے احاطے میں بیوبائیڈن کی قبر تک چل کر گئے جہاں بائیڈن کی پہلی بیوی اور کم سن بیٹی کی قبریں بھی ہیں۔
یاد رہے کہ بائیڈن کے بیٹے بیوبائیڈن کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور 2015 میں انتقال کرگئے تھے۔