• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی اطلاع دیں، رینجرز کی اپیل

Todays Print City News

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان رینجرز سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر کراچی اور صوبے میں مقیم غیر ملکیوں کی اطلاع رینجرز کو دیں۔رینجرزترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بد امنی کے واقعات میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندے ملوث ہیں اور ایسےعناصر کی سر کوبی کے لئے رینجرز نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔پاکستان رینجرز سندھ کے عملے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے گرد نواح میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں باشندوں کی اطلاع فوری طور پر رینجرز پوسٹ ،رینجرز ہیلپ1011 لائن یاای میل help@pakistanrangerssindh.org کے ذریعے دیں ۔

تازہ ترین