• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشاب، گستاخی کا الزام، گارڈ نے فائرنگ کرکے بنک منیجر قتل کردیا

خوشاب(نمائندہ جنگ)نیشنل بینک قائدآباد کے برانچ منیجرملک محمد عمران حنیف کو اپنےہی بینک کے سکیورٹی گارڈ احمد نواز نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا جنہیں شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئے۔

ابتدائی اطلاعات کےمطابق سیکورٹی گارڈ نے مینجر پر گستاخی کا الزام لگایاجبکہ معروف تاجر راجہ فیاض نے کہا کہ عمران حنیف میراسگابھانجاہے، ہم اہل سنت ، سچےپکےعاشق رسولؐ ہیں ،گارڈاحمدنوازنےذاتی رنجش پربھانجےکوقتل کیا ہے۔

دریں اثناءوزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے خوشاب کی تحصیل قائد آبادمیں بینک منیجر کو ذاتی لڑائی پر زخمی کرنے اور اس پر گستاخی کا جھوٹا الزام لگانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی ناموس مصطفیﷺ ،ناموس اہل بیت یا دین اسلام کے نام پر اپنا ذاتی ایجنڈا پورا نہیں کرنےدیاجائے گا۔

ان کا کہناتھاکہ یہ ملزم پہلے بھی کئی لوگوں سے جھگڑے کرچکا ہے ۔پاکستان کی پوری مذہبی قیادت اس واقعہ کی مذمت کرتی ہے ۔ ایسے مجرم جو مذہب اور دین کا نام لیکر اپنا ذاتی مقصد پورا کرتے ہیں حکومت ان کے خلاف کارروائی کریگی ۔

تازہ ترین