• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا میڈیکل کالجز کے غیرملکی طلبہ کو طے شدہ فیسیں جمع کرانیکاحکم

اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں غیرملکی طلبہ کی فیسوں سے متعلق کیس میں درخواست گزار طلبہ کو داخلے کے وقت طے شدہ فیسیں جمع کرانے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ فیسیں جمع نہ کرانے والے طلبہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔ پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز کے متاثرہ طلبہ کی تفصیلات بھی طلب ،سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز میں غیرملکی طلبہ کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پہلے طلبہ کو سیلف فنانس پر داخلے ملتے تھے،2015 کے بعد میرٹ پر داخلے کی پالیسی اپنائی گئی ،نئی پالیسی کے بعد درخواست گزار طلبہ نے فیسوں کوعدالتوں میں چیلنج کیا،طلبہ نے صرف بیان حلفی دیئے مکمل فیس جمع نہیں کرائی ۔

تازہ ترین