• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی بھارتی اداکارہ امریتا راؤ نے اپنے بیٹے کا نام ’ویر‘ رکھا ہے۔

اس حوالے سے امریتا راؤ کے شوہر انمول نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر والدین اور اولاد کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں امریتا راؤ اور اُن کے شوہر نے اپنے بیٹے کا ننھا سا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انمول نے لکھا کہ ’ہماری دُنیا، ہمارے بیٹے ’ویر‘ سے ملیے۔‘

امریتا راؤ کے شوہر نے بیٹے کی پیدائش پر شکر ادا کرتے ہوئے پیغام کے آخر میں اپنا اور اہلیہ کا نام بھی لکھا ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ فلم ’میں ہوں نا‘ میں جاندار اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ امریتا راؤ اور انمول نے سات سال کی طویل دوستی کے بعد 4 سال قبل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

اداکارہ 2016 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور اب 4 سال کے بعد اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تازہ ترین