• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ امریتا راؤ اور ریڈیو جو کی (آر جے) انمول کے یہاں ننھے مہمان کی آمد ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریتا راؤ اور انمول آج صبح ہی ایک بچے کے قابلِ فخر والدین بن گئے ہیں۔

بچے کی پیدائش سے قبل انمول آپریشن تھیٹر کے باہر موجود تھے، انہیں ڈاکٹرز نے خوشخبری سنائی کہ بچہ اور والدہ دونوں صحت مند ہیں۔


اس سے قبل بھارتی میڈیا نےچند ہفتے قبل امریتا راؤ کے حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

نوراتری کے موقع پر بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میں بطور ماں اپنی زندگی کے نئے دور میں داخل ہونے جارہی ہوں۔

امریتا راؤ آخری مرتبہ فلم ’ٹھاکرے‘ میں نواز الدین صدیقی کے مقابل دیکھی گئیں، جس کے بعد اب تک وہ دوبارہ سلور اسکرین پر جلوہ گر نہیں ہوئیں۔

تازہ ترین