• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس بڑھ رہا ہے، ایس او پیز پر عمل کیا جائے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بڑھ رہا ہے۔ ہمیں لوگوں کو پابند کرنا ہوگا کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔


وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیصی شرح بڑھ رہی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کراچی اور حیدرآباد میں بڑھ رہا ہے۔ ہر جگہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام مذہبی مقامات پر ایس او پیز پر عمل کروانے کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے تمام ڈی سیز کو ہدایات  کی کہ وہ ہر جگہ ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں۔ جہاں ایس او پیز پر عمل نہ ہو وہاں سخت کارروائی کی جائے۔ تمام شاپنگ مالز، تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس، فیکٹریز و دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوسکا تو ہم مزید سخت اقدامات کریں گے۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری کالجز باقر نقوی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل اور کور کمانڈر فائیو کور کے نمائندے شریک ہوئے۔

تازہ ترین