وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7521 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں سندھ میں کورونا کے237 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1635971 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 145475 ہوگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 82 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 138428ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ جس کے بعد صوبے میں کورونا سےجاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2625 ہوگئی ہے۔ اس وقت 4422 مریض زیر علاج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں سے 134نئے کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 18، شہید بینظیرآباد 6، سکھر 5، جامشورو، عمرکوٹ اور سجاول میں چار چار کیسز سامنے آئے۔
گھوٹکی اور نوشہرو فیروز میں 3-3 کیسز، قمبر، خیرپور، لاڑکانہ، مٹیاری، سانگھڑ اور ٹھٹہ میں 2-2 کیسز، دادو، میرپورخاص اور شکارپور میں کورونا وائرس کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔