سکھر (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی سمیت 5ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فرد جرم عائد کردی، سماعت 24 نومبر تک ملتوی کی گئی ہے۔ احتساب عدالت سکھر میں پیپلزپارٹی کے رہنما مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جیکب آباد عباس جکھرانی، عبدالرزاق بہرانی، سردار ظہیر احمد اور خاتون مسمات لبنیٰ کے خلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔