اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ جو آج (ہفتے)کو باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن)سے اپنی وابستگی ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت ملی ہے تاہم ابھی تک میں نے اس حوالے سے انہیں کوئی جواب نہیں دیا اور ساتھیوں سے اس بارے میں مشاورتی عمل جاری ہے۔