• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب کرتار پور پراپیگنڈے پر شدید احتجاج

بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب کرتار پور پراپیگنڈے پر شدید احتجاج


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزارت خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے کرتارپور صاحب کے بارے میں بھارتی حکومت کے بے بنیاد اور جھوٹے پراپیگنڈے پر شدید احتجاج اوراسے سختی سے مسترد کیا گیاہے ،بھارتی ناظم الامور کو بتایاگیا کہ بھارتی پراپیگنڈے کو خود پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی مسترد کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ناظم الامور سے کہاگیا کہ بھارتی حکومت کی جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی مہم ”امن کی راہداری“ کو بدنام کرنے کی کوشش دکھائی دیتی ہے جس کے ذریعے سکھ برادری کے مفادات کے خلاف شرانگیز الزامات عائد کئے گئے اور اس طرح خود بھارتی حکومت کی اپنے ملک کے اندر اقلیتوں کے انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

تازہ ترین