• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے اسلام آباد میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کو انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک اتھارٹی کا کام قابلِ ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا فیز 2 سی پیک اتھارٹی کے تعاون کے لحاظ سے اعلیٰ معیار کا حامل ہے۔

تازہ ترین