• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا 7 نومبر کو گلگت جانے کا پروگرام ملتوی


مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا  7 نومبر کو گلگت بلتستان جانے کا پروگرام ملتوی ہوگیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین کے دورہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آئی ہے۔

مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کادورہ روڈ بلاک ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا جبکہ مریم نواز کو اسکردو سے بائی روڈ گلگت تک سفر کرنا تھا۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز بذریعہ جہاز آج واپس اسلام آباد جائیں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین کو 7 نومبر کو بلتستان ڈویژن سے گلگت روانہ ہونا تھا۔

تازہ ترین