• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے برس تک شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کا قانون لے آئیں گے، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اگلے برس تک شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کا قانون لے آئیں گے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کیے جائیں گے،اگلے برس تک شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کا قانون لے آئیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شادی سےقبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ 

تازہ ترین