• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی یونیورسٹی ژوب کیمپس میں بدانتظامی کانوٹس لیاجائے‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں آئی ٹی یونیورسٹی ژوب کیمپس کے انتظامی معاملات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ژوب کیمپس نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ادارے میں منظورِ نظر لوگوں کی تقرریاں کی جارہی ہیں اور اکثر نوکریاں ایک ہی خاندان میں تقسیم کی گئی بیان میں کہا گیا کہ ڈی سی فنڈ کے تحت ٹور پر جانے والے طلبا تک سےرقم بٹوری گئی جبکہ ادارے کے ترقیاتی فنڈز سے انتظامیہ اپنی جیب بھر رہی ہے جب کرپشن پر طلباء کی جانب سے آوازبلند کی گئی تو انہیں انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنایاگیا یہاں تک کہ اکیڈمکس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طالب علم کا پرچہ پھاڑ کر اس کا مستقبل تاریک کرنے کی مذموم کوشش کی گئی اوراب طالب علم کو ہی ڈسپلن کمیٹی میں طلب کیا جارہا ہےبیان میں وی سی یونیورسٹی سے مطالبہ کیاگیاکہ کرپشن اور طلباءسے ناروا سلوک نوٹس لیاجائے۔
تازہ ترین