• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار صاحب آپ کے پاس کونسا مینڈیٹ ہے؟ عظمیٰ بخاری


مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمات پی ڈی ایم کا راستہ نہیں روک سکتے، چھاپوں، گرفتاریوں اور مقدمات سے عمران نیازی اور آپ کی نااہلی چھپ نہیں سکتی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم ن لیگ عظمیٰ بخاری نے لاہور میں کہا کہ بزدار صاحب آپ کے پاس کونسا مینڈیٹ ہے؟ عوام نے بلے کو نہیں شیر کو ووٹ دیے۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ”تحریک فساد “ کو قوم پر مسلط کیا گیا، اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے حکومتی مشن کے خوفناک نتائج ہوں گے۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہیں، کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، ملک دشمن بیانیے پر چلنا نام نہاد لیڈروں کی ذہنی پسماندگی ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین