• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ حکمرانوں نے یونیورسٹیوں پر محلات بنانے کو ترجیح دی، شہبازگِل


وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگِل کہتے ہیں کہ گزشتہ کرپٹ حکمرانوں نے یونیورسٹیوں کے بجائے محلات بنانے کو ترجیح دی۔

یہ بات وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگِل نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حافظ آباد 1993ء میں ضلع بنا لیکن آج تک وہاں یونیورسٹی بنی نہ ڈسٹرکٹ اسپتال بنا۔


شہباز گِل نے مزید کہا کہ حافظ آباد میں 118 کنال پر یونیورسٹی بنا کر وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی ترجیحات واضح کر دی ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا یہ بھی کہناہے کہ حافظ آباد میں 400 بیڈ کے جدید اسپتال کا افتتاح ریاستِ مدینہ کی جانب قدم ہے۔

تازہ ترین