وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ حافظ آباد میں 400بیڈ کےجدید اسپتال کا افتتاح ریاست مدینہ کی جانب قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حافظ آباد1993 میں ضلع بنا لیکن آج تک وہاں یونیورسٹی بنی نہ ڈسٹرکٹ اسپتال۔
شہباز گِل نے کہا کہ حافظ آباد میں 118کنال پر یونیورسٹی بنا کر عمران خان نےاپنی ترجیحات واضح کردیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ کرپٹ حکمرانوں نے یونیورسٹیوں کے بجائے محلات بنانے کو ترجیح دی۔