• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سب سے بہتر وزیراعلیٰ کون؟ ریحام خان کا سوشل میڈیا پر سوال

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر سوال کیا کہ پاکستان میں سب سے بہتر وزیراعلیٰ کون ہے؟ اس سوال پر تحریک انصاف کے حامیوں نے بڑھ چڑھ کر جواب دیا اور پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سب سے بہترین وزیراعلیٰ قرار دے دیا۔

ریحام خان کے ٹویٹ پر تحریک انصاف کے حامی ٹوٹ پڑے اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو 62 فیصد ووٹ مل گئے۔


سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو 26 فیصد اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو صرف 8.9 فیصد ووٹ مل سکے جبکہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال کو ڈھائی فیصد ووٹ ملے۔

تازہ ترین