وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے گلگت بلتستان میں انتخابات سے قبل دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم بی بی! دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چور مچائے شور کے مصداق آج انہیں اپنا دور یاد آرہا ہے، جب ان کی حکومت نے گلگت بلتستان میں دھاندلی سے نتائج بدلے۔ نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت جا نہیں رہی، آگے بڑھتی جارہی ہے اور آگے ہی بڑھتی جائے گی۔