• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت‘ اسلامی جمعیت طالبات کا اجتماع

پشاور( نیوزڈیسک) اسلامی جمعیت طالبات پشاور مقام کا اجتماع کارکنان اسلامک سنٹر میں ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات پشاور بشریٰ امان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور اسکی سرکاری سطح پر ہونیوالی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے لئے نبی کریمؐ کی ذات ان کی جان، مال اور اولاد سے بڑھ کر محبوب ہے ایسے حالات میں توہین ِ رسالت کی مذمت اور رسول اللہ ؐ کی تعلیمات کو اپنانا اور فروغ دینا امت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔اس کے بعد درس قرآن میں سورۃ الحجرات کو سمجھنے کی کوشش کی گئی گی اور حالات حاضرہ میں اپنے حصے کا کام کرنا ہمارا اولین فرض ہے ۔
تازہ ترین