• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی تصاویر ایک مرتبہ پھر مداحوں کو بھا گئیں۔ جن کے ذریعے اداکارہ نے سب کو بتا بھی دیا کہ وہ کہاں ہیں۔

کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے طویل عرصے تک گھر میں رہنے والی کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی ساحل پر بہت ہی خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کیں جو ان کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کو بےحد پسند آئیں۔

تصاویر کے ساتھ باربی ڈول نے اپنے مداحوں کو بتا بھی دیا کہ وہ کہاں موجود ہیں اور آج کل کیا کر رہی ہیں۔

37سالہ کترینہ کیف نے تصاویر کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شوٹنگ کے سلسلے میں مالدیپ میں موجود ہیں اور اپنے کام سے بہت پیار کرتی ہیں۔


کترینہ کیف کی تصاویر پر بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوبصورت قرار دیا۔ ساتھ ہی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اور ماضی میں کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں کام کرنے والے اداکار سدہارتھ ملہوترا نے بھی تصاویر کو پسند کیا۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کی تصاویر کو کچھ ہی دیر میں 20لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں انہیں سیکڑوں پیغامات بھی لکھے۔

تازہ ترین