اسلام آباد(اے پی پی، جنگ نیوز) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس سے متعلق فیصلے پر دائر نظر ثانی اپیلوں پر سماعت 16 نومبر کو ہوگی ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بینچ تشکیل دیدیا جس پر جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کریگا۔کیس میں اختلافی نوٹ لکھنے والے ججز نئےبینچ کا حصہ نہیں ہیں جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔ تینوں ججز نےجسٹس فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے میں اختلافی نوٹ تحریر کیے تھے۔