• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیراعظم کو ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے عوامی ریفرنڈم کرانے کا حکم جاری کرے ، پاکستان اور اس کے عوام کو درپیش بحرانوں اور مسائل سے مستقل نجات کا راستہ صرف صدارتی نظام کے نفاد سے ہی نکل سکتا ہے، نیویارک میں مقیم پاکستانی حفیظ الرحمن چوہدری نے آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت خالد عباس خان ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں وفاق پاکستان ، وزیراعظم، چاروںگورنرز اور وزراء اعلی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 1973 ء کے دستور میں پارلیمانی نظام حکومت پاکستان کے لوگوں پر نافذ کیاگیا جس کا نتیجہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی صورت نکلا ہے ۔

تازہ ترین