آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اہل کراچی کے ساتھ مسلسل مذاق ہو رہا ہے، مصطفیٰ کمال


پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اہلِ کراچی کے ساتھ مسلسل مذاق ہورہا ہے۔

پاکستان ہاؤس میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں آئینی بحران تو وزیراعظم عمران خان نے خود پیدا کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں اپوزیشن سے بات ہی نہیں کروں گا۔

مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ کراچی سے کشمور تک لوگوں کو کتے کاٹ رہے ہیں، لیکن اس کے لیے ویکسین موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی دنیا کا سب سے گندا ترین شہر بن گیا ہے، کراچی میں دنیا کی سب سے زیادہ بیروزگاری ہے۔

حالیہ بین الاقوامی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ کراچی دنیا کی بدترین ٹرانسپورٹ میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

قومی خبریں سے مزید