تہران (جنگ نیوز )ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام پر گرفتار 157 افراد کیلئے معافی کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔ عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے کیا کہ حکومت اور نظام کے خلاف پراپیگنڈا پھیلانے اور گزشتہ تین برسوں سے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے والے ان تمام افراد کو آزاد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل علامتی طور پر پچھلے ہفتے بھی 3ہزار 780قیدیوں کو معاف کیا گیا تھا۔