کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف مقدمہ درج کرانے والے مدعی وقاص خان نے کہا ہے کہ مقدمے کا تفتیشی افسر اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتا ہے، میں اپنے موقف پر قائم ہوں ملزمان کو سزائیں ملنی چاہیے۔ سٹی کورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مزار قائد بے حرمتی کیس کے مدعی وقاص احمد خان نے کہاکہ ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ تفتیشی افسر درست تفتیش کرکے چالان متعلقہ عدالت میں پیش کرے۔ تفتیشی افسر ملزمان کے دبائو میں ہے اس لیے تفتیش ٹھیک نہیں ہو رہی۔ مقدمہ کے گواہوں کو قانون کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے۔ وقاص احمد خان نے کہاکہ پیر کے روز میڈیا میں کچھ چیزیں چل رہی تھی کہ مدعی نے کیس واپس لے لیا ہے۔ سی ایم اور سعید غنی نے کہا کہ میں وہاں موجود نہیں تھا۔ دونوں نے الگ الگ باتیں کی ہیں۔