• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کا چکوال کے میگا پراجیکٹس پر عملدرآمد میں سست روی کا نوٹس

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے چکوال کے میگا پراجیکٹس پر عملدرآمد میں سست روی کا نوٹس لیا ہے اور متعلقہ تعمیراتی محکموں کی مقامی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ انتظامات کی بلا تاخیر تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کیا جا سکے۔ انہوں نے چکوال میں500 بستروں پر مشتمل ہسپتال، لطیفال میں 20بستروں کے ہسپتال، یونیورسٹی آف چکوال کے قیام، ڈھڈیال بائی پاس، چکوال ناردرن بائی پاس اور 500 کے وی گرڈ سٹیشن چکوال کی تعمیر پر مبنی میگا پراجیکٹس پر عملدرآمد کے انتظامات کی تیز رفتار تکمیل یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ دریں اثناءکمشنر نے ریونیو ایڈمنسٹریشن کی طرف سے سرکاری واجبات کی وصولی، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن،سرکاری ریونیو کے بقایاجات کی وصولی، دیہی و شہری علاقوں میں سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرانے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانونی کارروائی کے ضمن میں کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس امر کی تاکید کی ہےکہ ریونیو وصولی سمیت تمام ریونیو امور میں کارکردگی برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم کے ہمراہ ریونیو ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر محمد محمود نے اجلاس کے دوران ریونیو کیسز کی ڈسپوزل کا جائزہ لیا ۔
تازہ ترین