• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانہ جاپان کی جانب سے پارک کیلئے 20درختوں کا تحفہ

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم جاپانی پارک پاکستان اور جاپان کی دوستی کی علامت ہے۔ یہ بات پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسودا کونی نوری نے پارک کیلئے سفارتخانہ کی طرف سے یاسمین کے 20درختوں کی حوالگی کے موقع پر کہی، جاپانی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نےبھی شرکت کی۔ , پاکستان میں جاپانی سفارتخانے نے وزیراعظم عمران خان کے کلین و گرین پاکستان اقدام کے تحت یاسمین کے 20 درختوں کی امداد فراہم کی۔ اس موقع پر پاکستان میں شمسی توانائی سیل کی جدید نیکسٹ جنریشن, کاربن کی ری سائیکلنگ اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
تازہ ترین