ملتان (سٹاف رپورٹر) اشیاء خورنوش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں جاری، گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 15 فوڈ یونٹس سیل، جب کہ معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر 56 فوڈ پوائنٹس کو 3 لاکھ 44 ہزارروپے جرمانے عائد کیا، 305 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے، دوران چیکنگ 800 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، 1600 ساشے ممنوعہ گٹکا، 100 کلو ملاوٹی مصالحہ جات برآمد کیے گئے، ملتان میں نیو بسم اللہ ملک شاپ، لودھراں میں سہو ملک شاپ کو دودھ میں فیٹ کم ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کردیاگیا۔ دوران کارروائی دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 650 لٹر دودھ تلف کردیاگیا۔ ملتان میں ایس ایس فوڈز سنیکس یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔ خانیوال میں صوفی سویٹس اور لودھراں میں ایان وحید فوڈ مارٹ کو مٹھائی کی تیاری میں ناقابل سراغ رنگ اور اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔ساہیوال میں رانا پنسار سٹور، اوکاڑہ میں البشیر سویٹس اور پاکپتن میں مدی سویٹس کو سیل کیا گیا۔