• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ زائرین کی بڑھتی تعداد، مطاف کی لائنیں از سر نو ترتیب

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مطاف کی لائنیں از سر نو ترتیب دی گئی ہیں۔ جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے عمرہ کے تیسرے مرحلے مں اندرون وبیرون ملک سے روزانہ آنے والے 20 ہزار افراد کو عمرے کی سہولت فراہم کر رہی ہے اور تمام زائرین کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ عبادات کر رہے ہیں۔


 یاد رہے کہ اس وقت روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین، 60 ہزار نمازی اور 19 ہزار 500 افراد مسجد نبوی کی زیارت کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے مسجد الحرام میں نہ صرف یہ کہ طواف کے لیے لائنیں ترتیب دی گئی ہیں۔

تازہ ترین