• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 471 نئے مریضوں کی تشخیص، 17 کا انتقال

سعودی عرب میں آج کورونا وائرس کے 471 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ 17 افراد انتقال کرگئے۔

ریاض سے جاری سعودی وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق 471 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد مملکت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ51 ہزار 455  تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 17 افراد انتقال کر گئے۔ 


سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ مملکت بھر میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 576 تک ہوگئی ہے۔ 

جبکہ سعودی عرب میں کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 281 ہے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 598 رہ گئی ہے۔

تازہ ترین