• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 436 نئے مریضوں کی تشخیص، 17 کا انتقال

سعودی عرب میں آج کورونا وائرس کے 436 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ 17 انتقال کرگئے۔

ریاض سے ترجمان سعودی وزارت صحت کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 822 تک پہنچ گئی۔ جبکہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 17 مریض انتقال کر گئے، اس طرح یہ تعداد اب  5 ہزار 506 ہوگئی ہے۔ 


وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا سے 465 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح اب صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 533 ہوگئی ہے۔

ترجمان سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 783 ہے۔

تازہ ترین