میرپورخاص کے قریب سندھڑی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ قتل کے الزام میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم مقدمے میں نامزد اہم ملزم اور مقامی زمیندار اب تک روپوش ہے۔
اس کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی ہے جن میں لڑکی کا بھائی اور ماموں میں بھی شامل ہیں۔
اہم ملزم مقامی زمیندار کریم بخش شر سمیت 3 ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہوسکے۔
واضح رہے کہ پسند کی شادی کرنے والی فہمیدہ شر کی لاش یکم نومبر کو سول اسپتال لائی گئی تھی۔